انصاف ٹرسٹ پی ٹی آئی کی سیاسی مہم کیلئے اشتہاری کمپنیوں کو پیسے دیتی رہی ہے ؛ عطاء تارڑ

25

اسلام آباد،12 اکتوبر  (اے پی پی ): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نارکوٹکس کنٹرول عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف ٹرسٹ پی ٹی آئی کی سیاسی مہم کیلئے اشتہاری کمپنیوں کو پیسے دیتی رہی ہے ۔

خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  انصاف ٹرسٹ والے کہتے ہیں کہ تحریک انصاف سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔ انصاف ٹرسٹ جن ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ادائیگیاں کررہا ہے ،وہ کہتی ہیں کہ ہم نے تحریک انصاف کی کیمپین چلائی ہے ،امریکا  میں جو اشتہاری ہے وہ آپ کو کس چیز کے پیسے بھجوا رہاہے ۔منی لانڈرنگ کے اس پیسے کا کوئی حساب نہیں ہے ۔کیا عارف نقوی کا بھیجا ہوا پیسہ ذاتی استعمال میں لایا جا سکتا تھا ،کیا وہ پیسہ باقاعدہ بنکنگ چینل کے ذریعے آیا یا منی لانڈرنگ کے ذریعے آیا ،اس کاکوئی جواب نہیں کسی کے پاس ۔درج کیے گئے مقدمات میں تحقیقات بھی ہورہی ہیں پیش رفت بھی جاری ہے مزید شواہد بھی سامنے آرہے ہیں ۔