اٹک، 27 اکتوبر(اے پی پی): گورنمنٹ شجاع خانزادہ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج حضرو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے بلیک ڈے تقریب اور اساتذہ طلباء کے حقوق و فرائض سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چھچھ محافظ کمیٹی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین محافظ کمیٹی نثار علی خان اور مقررین نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی،کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں اب تک پانچ لاکھ شہادتیں ہو چکی ہیں،2019 کو بھارت نے ظالمانہ قوانین نافذ کرتے ہوئے مقبو ضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے کشمیریوں پر ظلم وستم کے ڈھایاجس کے خلاف پوری دنیا سے مسلسل آواز اٹھ رہی ہے لیکن ظالم انڈین حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ نثار علی خان نے کالج میں پرامن تعلیمی ماحول کے فروغ، ذسپلن کی پابندی، استاتذہ کرام اور طلباء کے حقوق و فرائض کیلئے چھچھ محافظ کمیٹی کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سرپرست محافظ کمیٹی محمد خالد خان، جنرل سیکرٹری نصیر جدون، سینئر عہدے داران،مولاناقمرالاسلام،مولانا مسعود اختر ضیاء اورعمران خان نے بھی خطاب کیا۔











