اٹک؛ عمران خان کی نااہلی کے فیصلہ پر جشن، مٹھائی تقسیم کی گئی

16

اٹک،22 اکتوبر (اے پی پی):توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے فیصلہ پر علاقہ چھچھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل حضرو کے رہنماؤں نے جشن مناتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی اور سرٹیفائیڈ چور عمران خان عمران خان، گو عمران گو کی نعرے بازی کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار، امیدوار چیئرمین یوسی غورغشتی علی اصغر، نائب صدر عبدالقیوم اور حضرو سٹی کے صدر نمبردار حاجی احسان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان پر چور مچائے شور والا محاورہ حقیقی معنوں میں ٹھیک ثابت ہوا ہے اور جو کرپٹ عمران خان پچھلے دس سالوں سے تمام جماعتوں کو چور لٹیرا کہتا رہا، پاکستان کی تاریخ میں خود تصدیق شدہ چور ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پھر بھی عمران خان کو رعایت دی ہے ورنہ پانچ سالوں کی بجائے اس کو تاحیات نااہل قرار دیا جاتا۔

 اس موقع پر  میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف زندہ باد اور پاکستان مسلم لیگ(ن) زندہ باد کی نعرے بازی بھی کی گئی۔