بلوچستان سے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھجوانے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں؛ ساجد حسین

16

کوئٹہ،11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سمندر پار پاکستانیوں کا احساس محرومی جلد ختم کیا جائے گا، سمندرپار پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،بلوچستان سے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھجوانے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےمنگل کو یہاں  اورسیز پا کستا نیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے علاقائی دفتر کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزارت کے سنیئر افسران بھی موجود تھے۔ اوپی ایف کےعلاقائی دفترپہنچنے پر ریجنل ہینڈ منظور حسین نےافسران اورسٹاف کے ہمراہ وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کی گئی کاوشوں سے انہیں آ گاہ کیا اور بتایا کہ کہ وفاقی وزیراور منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف کی ہدایات کی روشنی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مدد کے لئے نادرا اور سی سی پی او آفس کوئٹہ میں خصوصی ڈسک قائم کر دیئے گئے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،کوئٹہ اور تربت میں قائم او پی ایف کے سکولوں میں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول مواقع فراہم کررہے ہیں، کوئٹہ گوادر اور تربت انٹرنیشنل ائرپورٹس پر تعینات اوپی ایف کا عملہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کر رہا ہے،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل و شکایات کے حل کے لیے بلوچستان اوسیریزپاکستانیز کمیشن کے قیائم کے لیے حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے بچوں کو معیاری تعلیمی سولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر مزید تعلیمی ادارے قائم کیئے جائیں گے، سمندرپار پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،بلوچستان سے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھجوانے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  سمندر پار پاکستانیوں نے بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول کے لئے وظائف دیئے جائیں گے اور جہاں سمندر پار پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے مزید تعلیمی ادارے قائم کیئے جائیں گے۔

 انھوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔وفاقی وزیر نے اوپی ایف ریجنل آفس کوئٹہ کی کارکردگی کو سراہا اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔