جشن عیدمیلاد النبی  ﷺ : مری اور گردونواح  سے  مختلف   جلوس مرکزی جلوس میں شامل، درود و سلام کی روح پرور صداؤں سے فضا گونج اٹھی

14

مری،09 اکتوبر)اے پی پی (:ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی میں جشن منانے کے لئے  مری اور گردونواح  سے  مختلف   جلوس مرکزی جلوس جی پی او چوک پہنچے جہاں پر  نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم  اور درود و سلام کی روح پرور صداؤں سے گونج اٹھے۔

 جی پی او چوک میں علماء کرام نے تقاریر میں حضور پاک صلی اللہ علیہ اسلام  کی زندگی پر روشنی ڈالی، جلوسوں میں بچے، بزرگ،  نوجوان، علماء کرام اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے  گئے تھے اور مری انتظامیہ جلوس کے ساتھ موجود ہے۔