جلال پورپیروالہ،14اکتوبر (اے پی پی): تھانہ سٹی کی پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چک 86 ایم میں چھاپہ مارکر منشیات فروش حیدر علی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے ۔
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد محمود بھٹی نے کہا کہ ہم معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے پرعزم ہیں، منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔