لاہور، 9 اکتوبر ( اے پی ہیں): گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور تعلیمات رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے اعلی نمونہ ہے۔
وہ اتوار کے روزعید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ماڈل ٹائون میں منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا شکر گزار ہوں ان کی وساطت سے یہ سیرت النبی ﷺکانفرنس منعقد ہو رہی ہے اور میں پوری قوم کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مبارکبا دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مصنف داکٹر مائیکل جیسے مصنف نے دنیا کی سو بہترین شخصیات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے نمبر پر رکھا اور وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ شخصیت ہیں جنہیں دنیا کے ہر میدان میں کامیابی ملی۔