حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ محنت کشوں،مزدوروں اور معماروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیگی،ساجد حسین طوری

6

کوئٹہ،12اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے    کہا ہے کہ بارشوں اور  سیلاب سے متاثرہ مزدوروں کو بروقت امداد  کی فراہمی  وقت کی اولین  ضروری ہےتا کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکے، وفاقی حکومت  محنت کشوں, مزدوروں اور معماروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیگی۔ یہ بات انھوں نے بدھ کو  کوئٹہ کے سیلاب زدہ علاقہ ہنہ اوڑک کا دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہی۔ اس موقع پر صوبائی  مشیر  لیبر نوابزادہ گہرام خان بگٹی، آئی ایل او کا وفد اورآل پاکستان لیبرز فیڈریشن کے عہدیداران پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے عہدیداران بھی  وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری  سیلاب زدگان سے ملے اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ لیکر ہنہ اوڑک  میں آئی ایل او کے پراجیکٹ کیش فار ورک کا آغاز کیا۔

اس موقع پر  وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے    کہا  کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دلی دکھ و افسوس ہو رہا ہے، سیلاب سے یومیہ اجرت اور صنعتی مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،میری وزارت اور آئی ایل  اونے ملکر کیش فار ورک کا آغاز کیا ہے،کیش فار ورک کے تحت مزدور اپنے گھروں کی بحالی پر کام کرینگے جس کی انکو یومیہ اجرت ادا کی جائے گی،مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے،میں آئی ایل او  کا مشکور ہوں جو مزدوروں کو بروقت روزگار فراہم کرنے میں مدد فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، آئی ایل او کیساتھ ملکر متاثرہ لیبرز و ورکرز کی بحالی کا آغاز بلوچستان سے کر رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات ہیں کہ لیبرز کی روزگار فوری بحال ہو۔

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیزنے    کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مزدوروں کو بروقت امداد کی فراہمی ضروری ہے ،آئی ایل او سمیت بین الاقوامی محکموں کو اپنی وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں،مجھے یقین ہے کہ ہمارے مزدور جلد ہی اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے کیونکہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور  وفاقی حکومت   محنت کشوں، مزدوروں اور معماروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیگی۔