دورہ سعودی عرب ؛ وزیرِ اعظم   شہباز شریف مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ

3

مکہ مکرمہ،26اکتوبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئے ۔   مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیرِ اعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم   روضہ رسول ﷺ پرحاضری دیں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم وفد کے ہمراہ واپس پاکستان کےلئے روانہ ہوں گے۔