دی سٹی سکول ایف ایٹ برانچ اسلام آباد کے 48رکنی بچوں اور اساتذہ کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ

18

اسلام آباد،5اکتوبر  (اے پی پی):دی سٹی سکول ایف ایٹ برانچ اسلام آباد کے 48رکنی بچوں اور اساتذہ کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔پارلیمنٹ ہائوس کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔ وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فنکشنز  بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالاکے  کردار سے آگاہ کیاگیا۔ وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔