رحیم یار خان، 24 اکتوبر( اےپی پی):تھانہ کوٹسبزل اور بھونگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے رہائشی دو مغوی شہری بازیاب کروا لیے۔ پولیس کی موئثر کارروائی پر ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر پسپا ہو کر فصل کماد میں فرار ہو گئے۔ پولیس کا مغویوں کو اپنی محفوظ تحویل میں لےکر فرار اغواء کاروں کی گرفتاری کے لئیے علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ مغویوں کو چند روز قبل ٹریپ کر کے اغواء کیا گیا تھا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مغویوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھی۔ کامیاب کارروائی پر ڈی پی او آختر فاروق نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔