رینالہ خورد؛جشن عید میلادالنبی ﷺ باسعادت کے موقع پر 500 پونڈ وزنی کیک کاٹاگیا

27

رینالہ خورد،9اکتوبر(اےپی پی): ہرسال کی طرح اس سال بھی رینالہ خورد میں عاشقان رسولﷺ نے 12ربیع الاول پر 500 پونڈ وزنی کیک کاٹا  گیا ، کیک کی تیاری میں فریش کریم بادام ، پستہ ، پائن ایپل ، چاکلیٹ اوردیگر چیزیں استعمال  کی گئیں۔کیک کاٹنے کی تقریب میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے شرکت کی۔ اس موقع پر  منتظمین  نے کہا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے یوم ولادت باسعادت مبارک پر کیک کاٹنا ہمارے لئے کسی بھی سعادت سے کم نہیں ہے ۔