لاہور، 22 اکتوبر ( اے پی پی ): وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ہفتہ کو یہاں ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کے موسم کی آمد آمد ہے ہمیں سیلاب متاثرین کیلئے بھی بھر پور اقدامات کرنے ہیں کیونکہ آج خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرین بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں، ہمیں بجائے گالم گلوچ کی سیاست کرنے کے ان متاثرین کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہیں۔