سکھر۔11اکتوبر(اے پی پی): سکھر کے شہریوں کے پرزور مطالبے اور میڈیا کے دوستوں سے کیے گے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ڈی ایس ریلویز سکھر ڈویژن محمد عرفان الحق اور ڈی سی او ریلویز سکھر سعید احمد بھیو کی مشترکہ کاوشوں کے بعد پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر آفس سے 145UP/146DOWNسکھر ایکسپریس کی 2022-10-20 سے باقاعدہ روانگی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں 2022-10-12 سے سکھر ایکسپریس کی باقاعدہ بکنگ کا بھی آغاز کردیا جائیگا۔