صوبائی وزیر پارلیمانی امور بشارت راجہ سے کینیڈ ین سفارتخانے کے   وفد کی ملاقات

12

لاہور،21اکتوبر  (اے پی پی):صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ سے کینیڈ ین سفارتخانے کے فرسٹ پولیٹیکل سیکرٹریز  جیمز مک نی،امینڈا ڈی سڈ لیئر اور سنیئر پولیٹیکل آفیسر محمد زبیر  نے پنجاب اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ پنجاب میں انسانی حقوق،اقلیتوں کی بھلائی،سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے کینیڈا کے سفارتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں انسانی حقوق بالخصوص مذہبی اقلیتوں کا موثرتحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب نے سب سے پہلے انسانی حقوق اور اقلیتی امور کا الگ محکمہ قائم کیا ہے۔پنجاب میں اقلیتوں کو تمام آئینی اور قانونی حقوق حاصل ہیں اور وہ قومی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔