اسلا م آباد، 17 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیر کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان پچھلے 10 سال میں خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم کا نیا منصوبہ نہیں لا سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد حکومت پارلیمان میں زیادہ مستحکم ہوئی ہے۔