کوئٹہ،09 اکتوبر(اے پی پی): ڈی آئی جی کوئٹہ آظفر مہسر نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے روٹ کے لئے ایک مکمل پلین بنایا گیا ہے،جلوس کے روٹ کی سیکورٹی پر 2 ہزار سے زائد اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ آظفر مہسر نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے 13 جلوس نکالے گئے جو کہ ایک مرکزی جلوس کی شکل اختیار کرتے ہوئے منان چوک پر اختتام پذیر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے روٹ پر پولیس کی جانب سے مکمل طور پر سیکورٹی دی گئی تھی، جلوس کے روٹ کی سیکورٹی پر 2 ہزار سے زائد اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے جن میں اے ٹی ایف، پولیس ایف سی سمیت ریفٹ فورس تعینات کی گئی ہے جبکہ کے جلوس کے تمام روٹ کی مکمل بی ڈی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے روٹ کے لئے ایک مکمل پلین بنایا گیا ہے اور ملکی حالات کے پیش نظر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوسوں کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔