مسلمہ کو متحد ہو کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے؛ امام حج ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ

30

لاہور،14اکتوبر  (اے پی پی):سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی وخطیب وامام حج فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی وحدت نہایت ضروری ہے، سیرت رحمتہ اللعالمینﷺ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے،دین اور صراط مستقیم پر چلنا ہی کامیابی کا راستہ ہے،خاتم ا لنبینﷺ تمام انسانیت کیلئے ر حمت بنا کر بھیجے گئے ہیں،تمام امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہیں،اسلام رواداری اور امن کا دین ہے،حضورۖ اور ان کی امت پر رحمت ہو،نبی پاک ۖ کے اسوہ حسنہ پرچل کر ہی دنیا اور آ خرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 بادشاہی مسجد لاہور میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے کہا   آج عالم اسلام کو اتحاد وحدت کی اشد ضرورت ہے، اسلام ہمیں وحدت امہ،امن، اخوت ، یکجہتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔انہوں  نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے،دین اور صراط مستقیم پر چلنا ہی کامیابی کا راستہ ہے،خاتم ا لنبینﷺتمام انسانیت کیلئے ر حمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے   کہا کہ  کہ تمام امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہیں اسلام  رواداری اور امن کا دین ہے،حضورﷺاور ان کی امت پر رحمت ہو،نبی پاک ۖکے اسوہ حسنہ پرچل کرہی دنیا اور آ خرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی وخطیب وامام حج فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے   کہا کہ قرآن کریم میں ہے کہ  اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقات میں مت پڑو، امت کا اتحاد ہمیں آگے لے کر بڑھ سکتا ہے، میں پاکستان کی تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔

خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہورسفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم  العیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے تمام معزز مہمانوںکو دورہ پاکستان اور بادشاہی مسجد آمد پر ہم ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کے دورہ پاکستان سے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ومضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر الشیخ نواف بن سعید المالکی، الشیخ سعد مسعود الحارثی ، الشیخ عبدالوہاب ا لشہری ،الشیخ خالد عتیبی، الشیخ عبدالرحمن بن الحدیبی، عامر جاوید شیخ ،سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف میاں ابرار احمد ، ڈی جی مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، مولانا شمس الحق ودیگر علما کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی  نے نماز جمعہ کی امامت بھی کرائی۔