ملتان، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

13

ملتان،30 ستمبر ( اےپی پی): قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتان ماڈل ٹاؤن میں سروس روڈ اور فٹ پاتھوں پر لگے بورڈز اکھاڑ دیئے اور روڈ کی حدود میں موجود سامان  قبضے میں لے لیا۔ ماڈل ٹاؤن چوک کے اطراف میں مستقل تجاوزات کو ختم کرانے کے لئے متعد بار نوٹسز جاری کیے گئے دکان داروں اور تجاوزات مافیا کی جانب سے از خود تجاوزات ختم نا کرنے پر انفورسمنٹ ٹیم نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ خواجہ وقاص کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے روڈ کی حدود میں لگے تمام بورڈز اکھاڑ کر قبضے میں لے لیے جبکہ روڈ کی حدود میں ریسٹورینٹ اور سٹال بنانے پر کاؤنٹر ز اور ریسٹورینٹ کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔آپریشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف ،سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید ،انفورسمنٹ انسپکٹر نوشاد عالم اور فیلڈ سٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ شریک تھے۔