ملتان، 14 اکتوبر (اے پی پی ):قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف مسلسل آ پریشن جاری،انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس روڈ سیداں والا چوک سے ماڈل ٹاؤن چوک تک روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا کے بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا ہے ۔
میٹرو روٹ چونگی نمبر 9 سے بی سی جی چوک اور نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم کے گیٹ کے اطراف تجاوزات ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ نیو شاہ شمس کالونی میں مقیم جھگی نشینوں کو کالونی سے منتقل ہونے کے لیے دو دن کی مہلت دے دی گئی ہے ۔
انفورسمنٹ ٹیم نے وہاڑی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈبل پھاٹک کے اطراف میں موجود تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ الیاس گل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اسامہ حسین ،سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔