ملتان ؛ عید میلاد مصطفی ﷺ کے موقع پر ریسکیو 1122 نے جلوسوں میں میڈیکل کوریج مہیا کیا

13

ملتان، 09 اکتوبر (اے پی پی ): عید میلاد مصطفی ﷺ کے موقع پر ریسکیورز و ریسکیو والنٹیرز ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کی زیر نگرانی ضلع بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں میں میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔ضلع بھر (ملتان شہر، تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلال پور پیروالہ) میں نکالے جانے جلوسوں کے ساتھ ریسکیورز کے علاہ  ایمبولینسز ، فائر وہیکل اور موٹر بائیک ایمبولینسز بھی موجود ہیں۔ ریسکیوز و ریسکیو والنٹیرز پر مبنی میڈیکل موبائل ٹیمیں بھی جلوس کے ساتھ موجود ہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے،تمام سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔