ملتان ؛ کمشنر ملتان  عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس، 12 کیسز کی  منظوری

9

 

ملتان، 14 اکتوبر (اے پی پی ):  کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 20 کیسز کی شنوائی کی گئی جس میں 12کی منظور اور 8 کیسز مسترد کردیے گئے جبکہ نا مکمل کوائف، بغیر اجازت تعمیر پر کیسز کو مسترد کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں کمشنر عامر خٹک کا کہنا تھا کہ  کیسز کےمنظوری کے  عمل کو شفاف بنانے کیلئے متعلقہ اے سی کی رپورٹ لف کی گئی ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرپن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

اجلاس میں  دیگر تمام منظور شدہ کیسز کی میرٹ پر منظوری دی گئی۔  کمشنر عامر خٹک نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو تیار پودے لگوانے کی بھی ہدایت کی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مصباح الحق لودھی موجود تھے۔