ملتان، 24 اکتوبر (اے پی پی): نئے تعینات کمشنر اشفاق احمد گجر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،کمشنر آفس پہنچے پر پولیس کےچاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد گجر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے ، اولیاء کرام کی دھرتی میں تعیناتی اعزاز کا باعث ہے۔انہوں نے کہا ملتان ڈویژن کے باسیوں کی خدمت کرنے کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا ہے، کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کیلئے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔
کمشنر اشفاق احمد گجر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے ، کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کی لئے مثالی اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں مثالی صفائی،بیوٹیفکیشن پر کام کیا جائے گا جبکہ انفراسٹرکچر کی بحالی ،صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔