مظفرگڑھ،10 اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی حیات مبارکہ معاشرے کے لیے مشعل راہ ہے،نبی پاک ؐ پہلی ہستی ہیں جنہوں نے معاشرے کو زندگی کے ہر پہلو کے قوانین سکھائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مرکزی جلوس میلادالنبی ؐ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے کی بھلائی و ترقی صرف قرآن اور نبی پاک ؐ کی سنت پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت خداداد کی سجی اور چمکتی گلیاں اور دمکتے چہرے نبی پاکؐ سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔