لاہور، 09 اکتوبر (اے پی پی ):وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو یہاں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ماڈل ٹائون میں منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس سے خطاب میں تمام عاشقان رسول ﷺ کو ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ مجسمہ اخلاق و شرافت اور حیا تھے، یتیموں بیماروں اور بے کسوں کے سرپرست تھے، آپ ﷺ نے ایسے معاشرے کی تشکیل کی جس میں انصار نے مہاجرین کو گلے لگایا۔