لاہور،2 اکتوبر ( اے پی پی ) : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورفلاح عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے،اللہ تعالیٰ نے جب بھی وزارت اعلی کامنصب دیا ،ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا ہے،ایسے کام کررہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔