وزیرِ اعظم   شہباز شریف  نے  عمرہ ادا کیا، ملک میں امن ترقی و خوش حالی کے لئے دعائیں کیں

9

مکہ مکرمہ ،26اکتوبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے  بدھ کو اپنے وفد کے ہمراہ  مسجد الحرام میں  عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع  پر ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف  اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران  مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ پہنچے تو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جوالی نے  ان  کا جدہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔   یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے 25 اکتوبر 2022 کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔