ٹنڈومحمدخان،09اکتوبر(اے پی ہی): جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں دو درجن سے زائد ریلیاں نکالی گئیں،جماعت اہل سنت، یا رسول اللہ کمیٹی ،سرہندی برادری سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلیوں میں شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، ریلیوں کی گزر گاہوں پر ٹھنڈے پانی، مشروبات و دودھ کی سبیلیوں سمیت لنگر و مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پورا شہر نعرہ تکبیر اللہ اکبر، آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونجتا رہا۔ریلیوں میں گھوڑوں، اونٹوں، ٹرک، کاریں،موٹرسائیکلز سمیت پیدل قافلے شامل تھے۔
اس موقع پر پولیس و رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔