پارکوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے؛ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کی ہدایت

6

ملتان، 17 اکتوبر (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا کہ پارکوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور جن منصوبوں کے لیئے وقت مقرر کیا گیا تھا اُن منصوبوں کو جلد از جلد مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

 ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں میں جاری منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل ڈی جی پی ایچ اے نے مختلف اوقات میں تمام پارکوں کا دورہ کیا۔اس سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

 ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ پارکوں میں عوامی سہولیات کو فراہم کیا جا رہاہے،پارکوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،پارکوں میں تمام عوامی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،ڈپٹ ڈائریکٹرانجینئرنگ محمد عمران اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔