پاکپتن؛ کھویا میں ملاوٹ کرنے والا یونٹ سیل ، دو افراد گرفتار

47

پاکپتن،03 اکتوبر (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے  خفیہ اطلاع پر  گاؤں  ہوتہ میں کھویا میں ملاوٹ کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر ملکان پر مقدمہ درج کروا کر  موقع پر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کھویا میں غیر معیاری اشیاء، ملاوٹ شدہ دودھ، ڈالڈاگھی اور دیگرکیمیکل، کی ملاوٹ کی جارہی تھی، سامان ضبط کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز علی خرم نے کہا کہ  کارروائی کے دوران موقع پر غیر معیاری اور ناقص کھویا تیار کیا جا ریا تھا۔  انہوں نے کہا  کہ  خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔