پشین؛ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کیجانب سے سیلاب متاثرین میں راشن اور جوتے تقسیم

7

پشین،24 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پشین سرانان میں قائم  افغان مہاجر کیمپ میں راشن اور جوتے تقسیم کیے۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ  حالیہ بارشوں کے نیتجے میں سیلابوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، لوگوں کے ذریعہ معاش کو نقصان ہونے سے غذائی قلت اور غربت  میں اضافہ ہوا  ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدگان میں ہماری امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں، افغان مہاجرین نے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے شاہد خان آفریدی  کا شکریہ ادا کیا۔