ملتان، 20 اکتوبر (اے پی پی ):جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2022ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، تعلیمی بورڈ کا بارہویں جماعت 2022ء نتیجہ 74.19رہا۔مجموعی طور پر بارہویں جماعت کے نتائج میں طالبات نے طلبہ پر اپنی برتری ثابت کردی ۔بارہویں جماعت کے ملتان بورڈ امتحانات میں 63846طلبہ وطالبات شریک ہوئے جن میں 47366کامیاب قرار دیئے گئے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کنٹرولر امتحانات حامد سعید اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر خرم شہزاد کے ہمراہ کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردیا۔اس موقع پر ملتان بورڈ کے چیئرمین کمیٹی روم میں منعقدہ آفیشلز بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کیلئے 264امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔پری میڈیکل میں شریک 21487طلبہ و طالبات میں سے 18567پاس کامیابی کا تناسب 86.41فیصد رہا پری میڈیکل گروپ کے ریگولر 7430طلبہ میں سے 6439پاس کامیابی کا تناسب 86.66فیصد رہا۔
پری میڈیکل امتحانات میں شریک 13252طالبات میں سے 11622پاس ہوئے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 87.70رہا پری میڈیکل پرائیویٹ 357طلبا میں سے 274پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 62.75رہا پری میڈیکل پرائیویٹ 357طلبا میں سے 274پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 62.75رہا ۔پری میڈیکل پرائیویٹ 448طالبات میں سے282پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 62.95 فیصد رہا پری انجینئرنگ میں شریک 7245طلبا و طالبات میں سے 5733امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 79.13فیصد رہا ۔پری انجینئرنگ امتحانات میں 4540 ریگولر طلبا شریک ہوئے 3554پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب78.28فیصد رہا پری انجینئرنگ امتحانات میں شریک 2362طالبات میں سے 1950پاس کامیابی کا تناسب 82.56فیصد رہا ۔
پری انجینئرنگ امتحانات میں شریک 271 پرائیویٹ طلبا میں سے 183پاس کامیابی کا تناسب 67.53رہا اور پری انجینئرنگ پرائیویٹ امتحانات میں شریک 72طالبات میں سے 46پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 63.89فیصد رہا جنرل سائنس گروپ میں شریک 12892طلباو طالبات میں سے 6724پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 52.16فیصد رہا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر خرم شہزاد نے کہا کہ ملتان تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کے فول پروف نتائج کا اعلان ملتان بورڈ کے تمام متعلقہ سٹاف کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہےاور کہا محدود وسائل کے باوجود امتحانات کے انعقاد اور نتائج اعلان کے بہترین انتظامات ممکن بنائے گئے ہیں۔











