نارووال،22 اکتوبر ( اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید نے نارووال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی کی جانب سے انسداد ڈینگی،انسداد سموگ،پرائس کنٹرول ایکٹیوٹیز،پلاسٹک شاپنگ بیگز فری نارووال سمیت مختلف ترقیاتی سکیموں بارے کمشنرگوجرانوالہ کو بریفنگ دی گئی۔
کمشنرگوجرانوالہ نے نئے تعمیر ہونے والے سرکٹ ہاوس،نارووال پبلک سکول اور ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کا دورہ بھی کیا۔ہسپتال کے دورہ کے دوران کمشنر گوجرانوالہ نے ڈائلسز یونٹ،میڈیکل اور ڈینگی وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات بارے گفتگو کی گئی۔
نارووال پبلک سکول کے دورے کے دوران نئی تعمیر ھونے والی لائبریری،پینٹگ گیلری اور آڈیو ریکارڈ روم کا معائنہ کیا اور نارووال پبلک سکول کے لان میں پودے بھی لگائے گئے۔
بعد ازاں کمشنرگوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنرنارووال کی جانب سے پلاسٹک شاپنگ بیگز فری نارووال مہم کے حوالے سے منعقد کی جانے والی واک کی قیادت کی اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی۔کمشنرغلام فرید نے معروف اردو شاعر فیض احمد فیض کے گاؤں کالاقادر کا دورہ کرتے ہوئے معروف شاعرفیض احمدفیض کے آبائی گھرکے ساتھ ساتھ اس مسجد کا دورہ بھی کیا جس کا سنگ بنیاد فیض احمد فیض کے والد محترم نے رکھا تھا۔