کوئٹہ،21 اکتوبر (اے پی پی): بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان و دیگر جج صاحبان نے سابق بلوچستان ہائیکورٹ کےچیف جسٹس ریٹائرڈ شہید محمد نور مسکانزئی کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی ، جمعہ کےروز ہائی کورٹ بلڈنگ میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔