کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

15

 کوئٹہ،9اکتوبر (اے پی پی):جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ پیرمحمدخالد سلطان،دعوت اسلامی،تحریک لبیک پاکستان،میلادکمیٹی،انجمن خددامانے مصطفی کمیٹی کی قیادت  میں عظیم الشان   مرکزی جلوس سریاب روڈ سے نکالا گیا۔ حضوررحمت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا دن جشن عیدمیلادالنبیﷺ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،پولیس اور ایف سی اہلکارون نے جلوس  کےراستےمیں آنے والےچوکوں اور چوراہوں کو خاردار لگاکر بند کیا گیا تھا۔

جلوس میں ہزاروں غلامان رسول نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر ورسالتﷺ، آمد مصطفی مرحبا مرحبا، لبیک یارسول اللہﷺ کے نعروں سے گونجتی اٹھی۔ جماعت اہلسنت ناظم اعلی پیرمحمدخالد سلطان، جماعت اہلسنت امیرحبیب اللہ شاہ چشتی،مفتی محمد شہزاد عطاری، علامہ سیف اللہ طارقی نے جلوس میلاد النبی ﷺکے ہزاروں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول پاکﷺ کی بعثت اہل ایمان پر اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے،آقا کریمﷺمحاسن، کمالات اور شانوں کا عظیم مجموعہ تھے،آپ جن راہوں سے گزرتے تھے وہ راہ بھی خوشبو دار ہوجایا کرتے تھے، بادل آپ پر سایہ فگن ہوجاتے، شمس وقمر اور شجر وحجر نے آپ کی اطاعت کی۔ آپﷺ کی تعلیمات اور اخلاق حسنہ سے کائنات مہک اٹھی، آپﷺکی محبت واطاعت اللہ تعالیٰ نے فرض فرمائی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت آقا کریم سے بھرپور محبت کرے، آپکی سچی غلامی اختیار کرے اور آپکی تعلیمات پر عمل کرے  جبکہ مرکزی ریلی جماعت اہلسنت ناظم اعلی پیرمحمدخالد سلطان، جماعت اہلسنت امیرحبیب اللہ شاہ چشتی،مفتی محمد شہزاد عطاری،علامہ سیف اللہ طارقی، علامہ عاقل باروی، علامہ شعیب مولانا صوفی آغا، مولانا محمد عالم، مولانا عبد الطیف، سہیل اشرف، لالا صغیر کھرل سمیت دیگر شخصیات کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی منان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔