Home National Sports انٹر بورڈ جمناسٹک چمپیئن شپ ملتان بورڈ نے جیت لی

انٹر بورڈ جمناسٹک چمپیئن شپ ملتان بورڈ نے جیت لی

ملتان،15نومبر(اے پی پی ):ملتان بورڈ کے زیر اہتمام انٹر جمناسٹک چمپیئن شپ منعقد ہوئی ۔ان مقابلہ جات میں سات ٹیموں بنوں ،پشاور،کراچی ،ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور،ٹیکنیکل بورڈ لاہور اور ملتان بورڈ نے حصہ لیا۔مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان جناب خرم قریشی تھے۔

انٹر بورڈ جمناسٹک چمپیئن شپ کی آوور آل ٹرافی ملتان بورڈ نے جیت لی،لاہور ٹیکنیکل بورڈ اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور  نے سیکنڈ جبکہ کراچی اور پشاور بورڈز نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔

Exit mobile version