وزیراعظم سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی  الوداعی ملاقات

2

اسلام آباد،24نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا  نے   جمعرات کو یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں  الوداعی ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے ، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا  جس پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔