وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے قطری سفیر کی  ملاقات، فیفا ورلڈ کپ میچ قطر میں دیکھنے کی دعوت پہنچائی

2

اسلام آباد، 24 نومبر (اے پی پی ):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے قطر کے پاکستان میں سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان بن فیصل آل ثانی نے  جمعرات کو یہاں  ملاقات کی ہے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد پر قطر کے سفیر کو مبارک دی۔سفیر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ قطر کی فیفا ورلڈ کپ میچ قطر میں دیکھنے کی دعوت پہنچائی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قطر کے ساتھ پاکستان اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اسلامی اخوت و بھائی چارے ، باہمی اعتماد و تعاون پر مبنی تاریخی تعلقات استوار ہیں۔