فیصل آباد؛وزیر اعظم کے گندم کی پیدوار بڑھاؤ منصوبہ کے تحت یومِ کاشتکاران منعقد

5

فیصل آباد،24نومبر(اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان کے گندم کی پیدوار بڑھاؤ منصوبہ کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) فیصل آباد کے زیر اہتمام چک نمبر 28 گ ب  فیصل آباد میں چوہدری محمداسحاق گجر کے ڈیرہ پر یومِ کاشتکاران منعقد کیا گیا جس میں علاقہ ہذا و ملحقہ دیہاتوں کے کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یومِ کاشتکاران سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)،رضوان عامر خاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)اور زراعت آفیسر (توسیع)وقاص حامد بھٹی نے کاشتکاروں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے حوالہ سے مفید مشورے فراہم کیے۔انہوں نے اس ضمن میں محکمہ زراعت کی جاری سکیموں، پیداواری مقابلہ جات گندم اور کنولہ،انسداد سموگ مہم اور فصلوں کی باقیات کی تلفی کے حوالہ سے بھی معلومات فراہم کیں۔