اوکاڑہ،16نومبر)اےپی پی): گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول کی سینکڑوں طالبات نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سکول کے گراؤنڈ کے چاروں اطراف بینرز لگا کرپاک فوج کے ہیروز اور ان کے لازوال قربانیوں کے اعتراف میں ملی جذبے سے سرشار ہوکر ملی نغمے پیش کئے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے لگاۓ۔ طالبات نے اپنے ہاتھوں میں کتبے اٹھا ئے تھے جن پر”پاک فوج کی عظمت کو سلام،پاک فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے،پاک فوج ہمارا فخر ہے،پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے،پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے، ہم پاک فوج کے خلاف ہر کے پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہیں ” تحریر تھے ۔طالبات نے پاک فوج کے شہداء کوخراج تحسین پیش کیا اور اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے ریلی نکالی۔