بہاولنگر،07 نومبر ( اے پی پی):بہاولنگر بھیڑوالا کے قریب 3 نوعمر بہنیں صادقیہ کینال میں ڈوب گئیں 12 سالہ سدرہ کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔
جبکہ 9 سالہ رانی اور 7 سالہ زرینہ کی تلاش کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے تینوں بہنیں اپنی والدہ کے ساتھ نہر پر کپڑے دھونے کے لئے گئیں تھیں ایک بہن نہر میں گری تو والدہ اور دیگر دو بہنوں نے اسے بچانے کےلئے نہر میں چھلانگ لگادی پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے تینوں بہنیں ڈوب گئیں جبکہ انکی والدہ کو بچالیا گیا ڈوبنے والی بچیاں چک بھیڑوالا کے محنت کش منور کی بیٹیاں ہیں ریسکیو 1122 کی جانب 2 بچیوں کی تلاش کےلئے آپریشن جاری ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راو شرافت علی کے مطابق ڈوبنے والی بچیوں کی تلاش تک آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔