حکومت  ملک میں قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ،تسنیم احمد قریشی

14

اسلام آباد،18نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ حکومت  ملک میں قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس شعبے کی ترقی سے زرمبادلہ کمایا جا سکے۔

 ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر معراج شامی کے علاوہ ، اس شعبہ سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔

 تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ سٹون ڈویلپمنٹ سے  حکومت نے گزشتہ سال 37 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جس  میں اس شعبہ کی برآمدات اب تک صرف 2 ممالک میں کی جا رہی ہے جس کی کل برآمدات کا حصہ  60 فی چین  اور کوریا کو 40 فیصد برآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  حکومت مذکورہ شعبہ   کی ترقی کے لئے اقدامات  اٹھا رہی ہے  تاکہ اس کی برآمدات کا دائرہ کار دنیا کے دیگر ممالک تک دی جا سکے۔

پاکستان ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر معراج شامی نے سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی  کے کردار سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ اس شعبہ کی ترقی کے لئے  حکومت اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔