رینالہ خورد28نومبر(اےپی پی): رینالہ خورد اولڈ جی ٹی روڈ پرقبضہ مافیانے ریلوے کی اراضی پر سینکڑوں دوکانیں بناکر قبضہ کیاہواتھا۔ ریلوے پولیس نے عرصہ ایک سال قبل ان تجاوزات پر بنائی گئیں دوکانوں کو سیل کردیاتھا سیل کی گئی دوکانوں کو قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پرکھول لیاتھاجس پر ریلوے انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ایکشن کرتے ہوئے دوکانوں کو دوبارہ سیل کرکے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔