سکولز اولمپکس 2022 ؛والی  بال میچ میں  وہاڑی نے ڈی جی خان کو شکست دے دی

13

ملتان،10 نومبر (اے پی پی ): سکولز اولمپکس 2022 کے سلسلہ میں ملتان بورڈ کے زیراہتمام بوائز والی بال میچز کھیلا  گیا، جس میں وہاڑی اور ڈی جی خان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں  ،میچ  وہاڑی نے 39 کے بمقابلے 40 پوائنٹ سے جیت لیا۔ کھیل  کے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم قریشی تھے، سپورٹس انجارچ ملک نثار احمد نے چاروں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مہمان خصوصی کا تعارف کروایا ۔