سکھر،15نومبر(اے پی پی):تھانہ اے سیکشن کا نام شہید ایس ایچ او عبدالمالک کمانگر کے نام پر منسوب کر دیا گیا ہے ۔
سکھر پولیس کی جانب سے شہداءگوٹکی کی عظمت کو سلام پیش کرنے کا سلسلہ وقتاً وقتاً جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے گھوٹکی میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایس ایچ او عبدالملک کمانگر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تھانہ اے سیکشن کا نام تبدیل کرکے تھانہ شہید عبدالملک کمانگر کے نام پرمنسوب کر دیا گیا۔
اس حوالے سے سکھر پولیس کی جانب سے تھانہ اے سیکشن پر باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ افتتاح مہمان خاص حاجی عبدالغفور کمانگر والد محترم شہید عبدالملک کمانگر کیا جبکہ اس موقع پرڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک سمیت سکھر ایوان صنعت و تجارت کے صدر بلال وقارخان، جانشین مفتی اعظم محمد ابراہیم قادری، ممتاز لکی ، تنظیم پاکستانی کے ڈاکٹر سعید اعوان سمیت سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، سول سوسائٹی ، تاجر برادری و معزز شہری شرکت کی اور شہداءگھوٹکی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور شہداءگھوٹکی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔