سکھر: پولیس کی کارروائی، ایک ٹن  بھنگ برآمد، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار

15

سکھر،10نومبر(اے پی پی): ایس ایس پی سنگھار ملک کے احکامات پہ پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پولیس کی اہم و کامیاب کاروائی منشیات کی ترسیل ناکام بنادی گئی، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار، بڑی مقدار میں بھنگ اور  زیر ِاستعمال گاڑی برآمد مقدمہ درج کر لی گئی۔

انچارج علی واہن تھانہ کا مخفی اطلاع پر دوران سنیپ چیکنگ علی واہن کے قریب بہترین کاروائی ، بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ گرفتار کرکے ایک ٹن کے قریب بھنگ اور زیر ِاستعمال گاڑی برآمد کرلی گئی، بھنگ بھاولپور سے کراچی لے جائی جا رہی تھی،بین الصوبائی گروہ کے کارندے رشید کھوکھر کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک ٹن بھنگ اور ایک گاڑی شہزور برآمد کرلی گئی مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر ایس ایس پی سنگھار ملک کا پولیس پارٹی کو بہترین کارروائی پہ شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔