ضلعی انتظامیہ کا شہر اولیاء کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بیوٹیفیکیشن پلان شروع

10

ملتان، 04 نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا شہر اولیاء کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بیوٹیفیکیشن پلان شروع،ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر خونی برج فضیل کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نےضلعی محکموں کے ہمراہ اندرون شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور انہوں نے افسران کے ہمراہ خونی برج میں بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے فضیل کی مکمل صفائی و دھلائی کی گئی۔

 طاہر وٹو نے کہا پی ایچ اے تاریخی دیوار پر خوبصورت ریسٹ و پلے تعمیر کرے گا اور کہا خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری کے ذریعے تاریخی فضیل کو دیدہ زیب بنایا جائے گا اور کہا تاریخی دروازوں پر خوبصورت لائٹنگ کرکے ملتانی کلچر کو اجاگر کیا جائے گا۔