مری،09 نومبر (اے پی پی ): مری میں سرمائی سیزن پر بنائے جانے میڈیکل کور پلان پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت کاروائی کے احکامات جاری۔خراب موسم،دھند،اور موسلادھار بارش کے دوران لمبے سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کیا جاۓ۔
موسلادھار بارش کے باعث مری کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے،صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ہنگامی مراکز بدستور الرٹ ہیں ،شہری اپنی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر پارک کریں،شہری دوران سفر احتیاط سے ڈرائیو کریں،ٹریفک قوانیں پر مکمل عمل کریں اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔