ملتان، 10 نومبر (اے پی پی):جلالپور پیر والہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے جانوروں میں گل گھوٹو اور نمونیا کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز ہو گیا ہے جو کہ 3 ماہ تک جاری رہے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اخترنے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں گھرگھر جاکر جانوروں اور مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں۔ یہ مہم 3 ماہ تک جاری رہے گی۔محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جانوروں اور پرندوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری ہے تاکہ موسمی امراض سے پیشگی محفوظ رہا جاسکے۔
ڈاکٹر جمشید اخترنے کہا کہ اپنے قیمتی جانوروں اور پرندوں کو امراض سے محفوظ بنانے کے لیے پیشگی احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں اور گل گھوٹو، نمونیا اور رانی کھیت کے حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں، محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں گھرگھر جاکر جانوروں اور پرندوں کی بالکل مفت ویکسی نیشن کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی جانور کی ویکسینیشن ہونے سے رہ گئے ہوں تو وہ جلالپور پیر والہ کی لائیو سٹاک ٹیم سے رابطہ کرکے ویکسینیشن کرواسکتے ہیں۔