ملتان ؛ موٹروے پولیس کیطرف سے پبلک ٹرانسپورٹ میں جدید سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے کیلئے آگاہی جاری

6

ملتان، 16 نومبر(اے پی پی ): نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کیطرف سے ایم فور پرپبلک ٹرانسپورٹ میں جدید سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے کیلئے آگاہی جاری ہے ۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے حکم پرتمام پبلک ٹرانسپورٹ میں حادثات کنٹرول کرنے کیلئے جدید خطوط پرمانیٹرنگ کیلئے تمام گاڑیوں میں سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم جاری۔اس سلسلے میں سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان اور نمائندگان سے میٹنگ کی اور انہیں تمام گاڑیوں کی جدید خطوط پر مانیٹرنگ کے لیے سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے حادثات کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

‘واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کیطرف سے 15 نومبر تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی تھی جس میں 10یوم کی مزید توسیع کی گئی ہے مقررہ تاریخ کے بعد سمارٹ ڈیش کیمرے نہ لگانے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹرویز پر بند کر دیا جاۓ گا اس مہم کو یقینی بنانے کیلئے سیکٹر کے تمام پلازہ جات پربریفنگ جاری ہے۔

بیٹ کمانڈر قمرشہزاد بھٹی نے ٹال پلازہ جات پر مسافروں کو بسوں کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کا طریقہ بتایا اور کہا کہ یہ تمام اقدامات مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوۓ اٹھاۓ جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہری موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔